نئے بجٹ میں سخت شرطیں متوقع، اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز رکنے کا خدشہ

اسلام آباد( محمد فیضان/ نمائندہ خصوصی) پاکستان کے برآمد کنندگان کے لیے آئندہ بجٹ میں اچھی خبر نہیں وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کے لیے “FASTER” سیلز ٹیکس ریفنڈز کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے مشروط کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق جو ایکسپورٹرز فیکٹریوں میں Digital Eye System، Production Monitoring System اور Digital Invoicing نافذ نہیں کریں گے، ان کے اربوں روپے کے ریفنڈز رک سکتے ہیں۔ ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل، قالین اور اسپورٹس گڈز سمیت بڑے برآمدی شعبے براہ راست متاثر ہونے کا امکان ہے اور ان کے ہر ماہ 30 سے 40 ارب روپے کے ریفنڈز داؤ پر لگ سکتے ہیں حکومت کی جانب سے اس چیز کا بدھ کو بجٹ میں اعلان ہو گا

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *