اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی موسیقی کے مقبول گانے ’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
علی سیٹھی اور شےگل کا یہ مقبول گانا ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گیا ہے۔
’پسوڑی‘ نےریلیز کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور اب ایک ارب ویوز مکمل کرکے پاکستانی موسیقی کی تاریخ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

Leave a Reply