جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کا زمہ دار عاقب جاوید کو قرار دے دیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نےعاقب جاوید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑعاقب جاوید ہیں۔

جیسن گلیسپی کا کہنا ہےکہ عاقب جاوید سلیکٹرز کے چیئرمین ہیں اور اپنی نوکری برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ میں اور گیری کرسٹن پی سی بی کے ساتھ دو سال بھی مکمل نہیں کرسکے۔

انہوں نےکہا کہ عاقب جاوید کو عہدے پر دو سال ہوگئے ہیں اور وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، تاہم عاقب جاوید کے دور میں پاکستان تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں نیچے چلا گیا۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کا کہنا ہےکہ منفی گفتگو جاری رہی تو عاقب جاوید کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا، پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے۔

جیسن گلیسپی نےکہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ایک نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے، پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں، پاکستان کرکٹ میں ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل مجھے کئی معاملات کی وجہ سے خبردار کر دیا گیا تھا۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *