کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کہا ہے کہ ’اگر کابل پر حملہ ہو گا تو اس کے جواب میں اسلام آباد پر بھی حملہ ہو گا۔ ملا یعقوب مجاہد نے ہفتہ کو افغانستان کے مقامی ٹی وی چینل طلوع نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان لڑائی نہیں چاہتا ’لیکن اگر وہ (پاکستان) جنگ کو دس سال تک بھی طول دینا چاہتے ہیں تو ہم دس سال تک بھی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں کوئی خوف نہیں۔ افغان وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی کی بنیادی وجوہات کا محور ڈیورنڈ لائن پر تنازعات ہیں۔دوسری جانب کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طالبان وزارت دفاع کے ترجمان عنائت اللہ خوارزمی نے کہا کہ افغانستان کے پاس اتنی قوت اور صلاحیت ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے خلاف ’جنگ جاری رکھ سکیں۔خوارزمی کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور کسی بھی مزید کارروائی کی صورت میں ’سخت ردِعمل‘ دیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں افغان حکام نے ایک جانب جوابی کارروائیوں کا ذکر کیا تو دوسری جانب یہ بھی کہا کہ اگر کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ سفارتی کوشش کی جائے تو ’بات چیت کے دروازے بند نہیں۔پاکستان نے حالیہ تاریخ میں پہلی بار براہ راست افغانستان کے اندر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
کابل پر حملہ ہواتو جواب میں اسلام آباد پرحملہ ہو گا،افغان وزیردفاع کی دھمکی

Leave a Reply