طالبان ترجمان جھوٹے ہیں،وزیراطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ’افغان طالبان حکومت کے ترجمان موجودہ صورت حال پر اپنے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات کی وجہ سے شدید طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ہفتے کو افغان طالبان ترجمان کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی فوجی اہلکاروں پر حملے اور چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ ’افغان طالبان حکومت کے ترجمان موجودہ صورت حال پر اپنے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات کی وجہ سے شدید طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ان سے متعدد جھوٹ منسوب کیے جا سکتے ہیں، جن میں ایک طیارہ مار گرانے کی جعلی خبر بھی شامل ہے جو بری طرح بے نقاب ہو گئی۔افغان طالبان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ’آپریشن میں قندھار، ننگرہار، کنڑ، خوست، پکتیا اور پکتیکا صوبوں میں نام نہاد ڈیورنڈ لائن کے ساتھ ساتھ پاکستان کی افواج کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے۔ طلوع نیوز نے 6 مارچ کو رپورٹ کیا کہ طالبان ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کا کہنا ہے کہ ’یہ حملے 28 مختلف مقامات پر کیے گئے جن کے نتیجے میں پاکستان کی فوجی حکومت کی 14 فوجی چوکیوں پر قبضہ کیا گیا اور انہیں تباہ کر دیا گیا۔اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ’افغان طالبان حکومت کے ترجمان اپنے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات کی وجہ سے شدید طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے معاون نظام کو درست اور مصدقہ انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کسی قسم کا شہری نقصان نہ ہو۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *