اسلام آباد( نما ئندہ پاک وطن ) پاک وطن گروپ اورمیڈ ان پاکستان نیویارک کے چیئرمین اور سی ای او سید زاہد شہباز شدید علالت کی وجہ سے امریکہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں پاک وطن گروپ اور ان کے اہل خانہ نے دوست احباب اور اخبار کے قارئین سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے سید زاہد شہبازامریکہ میں پاکستانیوں کی آواز ہیں اور اپنی کمپنی میڈ ان پاکستان کے ذریعے پاکستان کی امریکہ کو برآمدات کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں اور چودہ اگست کے موقع پر نیویارک میں پاکستان بزنس کنکٹ کے نام سے ایک بڑی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے برآمد کنندگان کو امریکہ کی مارکیٹ میں متعارف کرانا ہے اس وقت سیدزاہد شہباز بستر علالت پر ہیں پاک وطن گروپ اور میڈ ان پاکستان فیملی کے لوگ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور ان کے دوست احباب اور تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں
چیئرمین پاک وطن گروپ کے لیےدعائے صحت کی اپیل

Leave a Reply