مظفر آباد( نمائندہ پاک وطن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کو فارم 47 کی پیداوار قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ بچہ بچہ جانتا ہے، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز فارم47 سے آئے ہیں، یہ جماعت نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے۔ مظفر آباد میں کا رکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے بلاول نے کہا کہ انہوں نے کوئی الیکشن ووٹ سے نہیں جیتا پیپلزپارٹی کے مخالف کشمیر میں بھی ووٹ چوری کرنا چاہتے ہیں،
ان سے ایک ایک ووٹ، ایک ایک سیٹ واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست بائیکاٹ کا کہتے ہیں تو ان کو ایک دو تھپڑ مار کر کہو بائیکاٹ نہیں ہوتا، اپنے حق کے لیے ووٹ ڈالو۔

Leave a Reply