پاکستان کی درخواست،امریکہ نے2ایرانی رہنماوں کو ہٹ لسٹ سے ہٹا دیا

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) واشنگٹن سے درخواست پر اسرائیل نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے سیپکر محمد باقر قالیباف کو اپنی ہٹ لسٹ سے ہٹا دیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیل کے پاس ان کے ٹھکانے (کوآرڈینیٹس) موجود تھے اور وہ انہیں ختم کرنا چاہتے تھے۔ پاکستان نے امریکہ سے کہا کہ اگر انہیں بھی ختم کر دیا گیا تو پھر بات چیت کے لیے کوئی باقی نہیں رہے گا، چنانچہ امریکہ نے اسرائیل سے پیچھے ہٹنے کو کہا۔ایران کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو ممکنہ امن مذاکرات کے پیشِ نظر عارضی طور پر اسرائیل کی ہٹ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان دونوں عہدیداروں کو چار یا پانچ دن کے لیے فہرست سے ہٹایا گیا، تاہم اس میں پاکستان کے کسی کردار کا ذکر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان، مصر اور ترکی، تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایران کی جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں

خبر شیئر کریں

One response to “پاکستان کی درخواست،امریکہ نے2ایرانی رہنماوں کو ہٹ لسٹ سے ہٹا دیا”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *