پاکستان میں پیٹرول 414 روپے سے تجاوز، بھارت اور بنگلا دیش میں سستا

اسلام آباد:  علاقائی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں کے تقابلی جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول خطے کے کئی ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ سری لنکا میں پیٹرول تقریباً 370 روپے،

چین میں 360 روپے، بھارت میں 302 روپے اور بنگلا دیش میں 288 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان اور مالدیپ میں بھی پیٹرول کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں، جبکہ ایران میں حکومتی سبسڈی کے باعث ایندھن انتہائی کم نرخوں پر دستیاب ہے۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *