نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹوں کی تلفی: ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا میں تقریب منعقد

سرگودھا: ریجنل ٹیکس آفس (RTO) سرگودھا نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی غیر قانونی تجارت کو روکنے اور ٹیکس کی تعمیل کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کے تحت سمگل شدہ ،غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹوں کی تلفی کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

اس عمل کے دوران، تقریباً 587.5 ملین روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹس کے کل 6,710 کارٹن کو تلف کیا گیا، ان سگریٹس کے ذریعے قومی خزانے کو تقریباً 428 ملین روپے کی سرکاری ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں نقصان پہنچایا گیا تھا۔
اس موقع پران لینڈ ریونیو سروس کے سینئر افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں چیف کمشنر، آر ٹی او سرگودھا نے ٹیکس چوری، جعلی مصنوعات اور غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف سختی سے نفاذ کے لیے ایف بی آر کے عزم کا اعادہ کیااور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات قومی محصول کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری طریقوں کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *