اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) یورپی ملک سپین کی جانب سے غیر دستاویزی تارکینِ وطن کو قانونی دائرے میں لانے کی سکیم سے وہاں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کے لیے بھی قانونی رہائش کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔ سپین میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کی اعداد وشمار کے مطابق اب تک تقریباً 27 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو مقامی قوانین کے تحت درکار مطلوبہ سفارتی و قانونی دستاویزات فراہم کی جا چکی ہیں۔ ان دستاویزات میں نادرا شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کے ساتھ ساتھ سب سے اہم ’پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس‘ شامل ہیں،
جو ان تارکینِ وطن کو قانونی فہرست میں شامل کرنے کے لیے بنیادی شرط تھے۔سپین کی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی اس خصوصی سکیم کا مقصد معیشت کو دستاویزی بنانا اور افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ یہ خصوصی سکیم مجموعی طور پر تین سال کی مدت کے لیے متعارف کروائی گئی ہے، جس کے تحت مرحلہ وار غیر ملکیوں کو قانونی رہائش کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ سپین کی کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی اس خصوصی سکیم کا مقصد معیشت کو دستاویزی بنانا اور افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔اس سکیم کے آغاز کے بعد سے سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سب سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں سے شامل ہے۔

Leave a Reply