کشمیر کے لیے متحرک کردار کا عزم
صدر پی پی پی امریکہ خالد اعوان،صدر نیو یارک سٹیٹ ظفر چٹھہ اور دنیا بھر سے پارٹی ساتھیوں کی مبارکبادیں۔
*مظفرآباد* – آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورنے پیپلز پارٹی نیو یارک سٹیٹ راجہ اسد پرویز کو امریکہ کے لئے سیاسی مشیر مقرر کر دیا ہے۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے 3 جون 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر PMS/309/2026 کے مطابق، راجہ اسد پرویزولد راجہ محمد اسلم پرویز، ساکن نیویارک، امریکہ کو وزیراعظم کے اعزازی سیاسی مشیر برائے امریکہ تعینات کیا گیا ہے۔
تقرری پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے راجہ اسد نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اقوام متحدہ سمیت جہاں بھی ضرورت پڑی مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔
راجہ اسد نے چیئرمین بلاول بھٹو، صدر پاکستان آصف علی زرداری، فریال تالپور، آصفہ بھٹو اور سینئر قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور امریکہ بھر میں پارٹی ساتھیوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں و کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔
راجہ اسد نے اپنی تقرری پرمبارکباد کے پیغام بھیجنے والے پارٹی راہنماوں اورساتھیوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply