بالٹیمور کاؤنٹی کے حلقہ 44 بی میں جماعتی مرکزی مجلس کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ مقامی مسلم برادری کے سماجی، تعلیمی اور عوامی رہنماؤں نے عائشہ خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
حامیوں کا کہنا ہے کہ عائشہ خان نے عوامی مسائل، بین الثقافتی ہم آہنگی اور نوجوانوں کی شمولیت کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مختلف حلقوں میں قبولیت حاصل ہوئی ہے۔ انتخابی مہم کے دوران وہ عوامی اجتماعات اور ووٹر رابطہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
انتخاب 4 نشستوں کے لیے ہو رہا ہے، جس میں بشپ بیری چیپ مین، عائشہ خان، کترینہ لیونارڈ، ایان سی ملر، شازیہ شاہ اور کایندا ٹویسیگے شامل ہیں۔ انتخابی ضابطے کے تحت ایک جنس کے 2 سے زیادہ امیدوار کامیاب نہیں ہو سکتے، اس لیے خواتین کی نشستوں پر مقابلہ خاص اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ عائشہ خان کی مہم نے نوجوان ووٹروں، خواتین اور تارکین وطن برادریوں میں خاص توجہ حاصل کی ہے، اور گھر گھر رابطہ مہم بھی جاری ہے۔

Leave a Reply