امن معاہدے کا حتمی متن تیار، پاکستان ثالثی میں مصروف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں زیرِ غور امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن طے پا چکا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے لکھا کہ پاکستان اس وقت ثالثی کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے چلائی جانے والی مسلسل غلط معلومات کی مہم سے آگاہ ہیں۔”

شہباز شریف کے مطابق، “شور شرابے کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کا حتمی، متفقہ متن طے پا چکا ہے اور پاکستان اب دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لئے قریب سے کام کر رہا ہے۔”

بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ “امن پہلے کبھی بھی اس قدر قریب نہیں تھا جتنا اب ہے۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *