اہم بیٹھک کی تیاری، پی ٹی آئی قیادت ایک میز پر آنے کو تیار؟

اسلام آباد: پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے گرینڈ مشاورتی اجلاس بلائے جانےکا امکان ہے پارٹی کے تمام بڑوں کی مشترکہ بیٹھک کے پی ہاؤس اسلام آباد یا پشاور میں ہو گی، اجلاس میں پارٹی ، عمران خان کے خاندان اور تحریک تحفظ آئین کے تمام مسائل کو ڈسکس کیا جائے گا ۔

گرینڈ جرگہ سے پہلے سلمان اکرم راجہ اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بھی عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں بہنوں کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی، سلمان اکرم راجہ اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پہلے محمود خان اچکزئی بھی بہنوں سے ملاقات کر چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گرینڈ بیٹھک کا اعلان جلد کیا جائے گا

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *