امریکہ کا ایران کے منجمد اثاثوں سے خلیجی نقصانات کی تعمیرِ نو کا منصوبہ

واشنگٹن ( نمائندہ خصوصی)  مصدقہ ذرائع کے مطابق امریکی حکومت ایران کے منجمد اور دیگر اثاثوں کو اپنے خلیجی اتحادیوں کی تعمیرِ نو اور مستقبل میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ پیش رفت کویت اور بحرین پر ایران کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے فوراً بعد سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایک خصوصی ٹیم کو یہ ٹاسک سونپا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نہ صرف مستقبل بلکہ ماضی میں ہونے والی تباہی کا ملبہ بھی ایرانی اثاثوں پر ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کا انحصار امریکہ کی طرف سے منجمد کیے گئے 24 ارب ڈالر کے ایرانی اثاثوں کی بحالی پر ہے۔ تاہم امریکی وزارتِ خزانہ کی حالیہ حکمتِ عملی سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کا ارادہ محض منجمد فنڈز تک محدود نہیں، بلکہ وہ دیگر ایرانی اثاثوں کو بھی اس دائرے میں لا سکتا ہے۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *