اقوام متحدہ کی سالانہ یادگاری تقریب: پاکستان نے 2025 میں شہید ہونے والے 136 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے آج اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ سالانہ یادگاری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

تقریب کے موقع پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے 2025 میں امن، ترقی اور انسانی ہمدردی کے مشن کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے 136 اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان میں امن دستے اور سول اسٹاف دونوں شامل ہیں۔

شہداء میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے *محمد افضل* بھی شامل تھے، جو 20 فروری 2025 کو ایڈس ابابا میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔

پاکستانی مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم محمد افضل کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور اقوام متحدہ کے اصولوں اور اقدار کے لیے ان کے غیر متزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم ان کی خدمات کو گہری عزت اور احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ، ساتھیوں اور عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ محمد افضل کی میراث بین الاقوامی تعاون، امن اور انسانی وقار کے لیے خدمات انجام دینے والے ہر فرد کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *