اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے فوجی تصادم کے دوران مملکت پر ایران کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ خالد نے ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پر لکھا ’ہم نے مملکت پر ایرانی حملوں اور ہمارے مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت انہیں روکنے کے لیے ضروری اقدامات پر بات چیت کی۔انہوں نے مزید کہا ’ہم نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی کارروائیاں علاقائی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی فریق دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا اور غلط فہمیوں سے بچنے کی کوشش کرے سعودی وزارت دفاع کے مطابق اس ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف نے شرکت کی۔ پاکستانی وفد کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز کے سیکرٹری میجر جنرل محمد جواد طارق بھی ملاقات میں موجود تھے۔
سعودی وزیردفاع اورفیلڈ مارشل کی ملاقات،ایران دانشمندی کامظاہرہ کرے

Leave a Reply