اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزکشن پرٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے نئے بجٹ میں ڈیبٹ ،کریڈٹ کارڈ کی بین الاقوامی ٹرانزکشن پر ٹیکس 5 فیصد سے 0.5 فیصد مقرر کردیا گیا ہے جبکہ حکومت نےغیرملکی اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس کا بھی خاتمہ کردیا،وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ اقدام سے پاکستانیوں کو غیر ملکی مالی اثاثے ریکارڈ پر لانے کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔
حکومت نے بین الاقوامی کارڈ ٹرانزکشن ٹیکس میں 90 فیصد کمی کر دی

Leave a Reply