پہلے بی بی ایل پھر دوسری لیگز کھیلنے کی اجازت ہو گی، کرکٹ آسٹریلیا کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کو واضح کر دیا ہے کہ ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کو ترجیح دی جائے گی اور اس کے بعد ہی انہیں دیگر لیگز کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان مچل مارش اورمیٹ شارٹ کو بی بی ایل میں اپنی مکمل ذمہ داریاں نبھانے کے بعد ہی جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیےریلیز کیاجائےگا،دونوں کھلاڑی بی بی ایل کے پورے ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مچل مارش اور میٹ شارٹ جنوبی افریقہ کی ایس اے 20 لیگ کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں اور پہلی بار اس لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ایس اے 20 لیگ کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا، جبکہ بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک جاری رہے گی۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *