اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاسداران انقلاب نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ان عرب شہریوں کو جن کے ممالک امریکی فوجیوں کا مرکز بنے ہیں، خبردار کیا جاتا ہے کہ امریکی خفیہ مراکز، کمانڈ سینٹروں اور رہائشگاہوں سے فوری طور پر 500 میٹر دور ہوجائیں تا کہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق کویت میں واقع العدیری امریکی فوجی اڈے اور بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ آبزرویشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی مخصوص فوجی اہداف کے خلاف کی گئی، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ دوسری جانب کویت، بحرین یا امریکی حکام کی جانب سے ایرانی دعوے کی فوری طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی وحشیانہ حملے جاری رہنے کے مدنظر عرب ممالک کے شہریوں کو فوری طور پر امریکی فوج اور سی آئی اے کے خفیہ ٹھکانوں اور رہائشگاہوں سے دور ہوجانے کی ہدایت دی ہے۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی شکست کے آثار ایک بار پھر رونما ہوگئے اور دشمن کو سمجھ میں آگیا کہ فوجی کارروائی کے ذریعے ہماری مسلح افواج کو شکست دے نہیں سکتا لیکن اس بند راستے سے نکلنے کے لیے پسپائی اختیار کرنے کے بجائے، امریکہ نے جنگی جرائم کا سہارا لینا اور پلوں، ماہی گیروں کے جہازوں، سول بندرگاہوں، عام شہریوں کی گاڑیوں اور ریلوے کو نشانہ بنا شروع کردیا ۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے انتباہ دیا ہے کہ اس نوعیت کے جرائم جاری رہنے کی صورت میں مجرموں کو سزا دینا ہمارا پہلا ایجنڈا بن جائے گا۔ امریکی جارح فوج کے افسروں اور فوجیوں کی بڑی تعداد، سپاہ اسلام کے حملوں کے خوف سے اپنے اڈوں اور چھاؤنیوں کو چھوڑ کر عرب ممالک کے شہروں سے اپنے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
پاسداران انقلاب کی عرب شہریوں کو وارننگ

Leave a Reply