وفاقی آئینی عدالت نے آن لائن بینک فراڈ کیس میں MCB کو 15 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) آن لائن بینک فراڈ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے نجی بینک کو شہری کی رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی خیال رہے کہ بنکنگ محتسب ،صدرِ مملکت اور ہائیکورٹ نے بنک کے خلاف فیصلہ دیا تھا لیکن پھر بھی MCB وفاقی آئینی عدالت تک کیس لڑتا رہا۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ سارے ہیکرز بینکوں کے سسٹم کے اندر ہی موجود ہوتے ہیں،اکاؤنٹ بعد میں کھلتا ہے ہیکرز کے پاس ڈیٹا پہلے پہنچ جاتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے بھی فراڈیوں کی کالز آنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ کہا گیا او پی ٹی آیا ہے وہ شیئر کریں ورنہ اکاؤنٹ بلاک کرجائے گا، کچھ سال سے کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی تھی، کہہ دیا اکاؤنٹ بند کردیں،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ میں تو آن لائن بینکنگ استعمال ہی نہیں کرتا،

بینکوں کا فرض ہے سسٹم مضبوط بنائیں،لوگ بیچارے کدھر جائیں، اکاؤنٹ سے پیسے کیسے نکل گئے؟واضح رہے کہ لیہ کے رہائشی کے اکاؤنٹ سے 2022 میں 15 لاکھ 34 ہزار روپے نکال لیے گئے تھے۔ بینکنگ محتسب، صدر مملکت اور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر پہلے ہی بینک کے خلاف فیصلہ دیا تھا، جس کے بعد معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں پہنچا تھا۔ وکیل نجی بینک نے کہاکہ شہری نے ایپ سے خود ٹرانزیکشن کی،شہری کا موقف ہے ان کا نمبرچوری ہو گیاتھا،عدالت نے کہاکہ صدر مملکت، بینکنگ محتسب اور ہائیکورٹ نے بینک کیخلاف فیصلہ دیا، وفاقی آئینی عدالت نے نجی بینک کی اپیل خارج کردی،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *