معرکہِ حق: افواجِ پاکستان کا تاریخی پیغام جاری

اسلام آباد: فیلڈمارشل سید عاصم منیر ، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے قوم اور افواج کے افسران و جوانوں کو معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اہم دن پیشہ ورانہ مہارت،ہمت اور اتحاد کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہے،مسلح افواج ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ،

افواج قوم سے رشتے کو جذبہ خدمت کے ساتھ فخر سے نبھا رہی ہیں،معرکہ حق قومی عزم،عسکری مہارت اور حکمت عملی کی پختگی کا عکاس ہے،معرکہ حق کی کامیابی نے قومی اعتماد کو مضبوط کیا، معرکہ حق نے پاکستان کوذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کے طور پر اُجاگر کیا،پاکستان کے ردعمل نے دشمن کی سازشوں، فالس فلیگ کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کیا، گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کیا،دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی اُٹھانا پڑی۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *