لاہور (نامہ نگار) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کردی اور اس سلسلے میں اشتہار جاری کردیا۔ پی سی بی کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں ٹیموں کے لیے فیلڈنگ کوچ درکار ہے۔ امیدوار کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچنگ کورس مکمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا کہ فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے لیے امیدوار کے پاس کم از کم پانچ سال کا متعلقہ تجربہ ہونا چاہیے۔خواہشمند امیدوار 9 ستمبرتک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں،جس کے بعد بھرتی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے لیے اشتہار جاری۔ پی سی بی

Leave a Reply