عید میلاد النبی کے موقع پر اسٹیٹ بینک بند رہے گا

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بدھ 26 اگست 2026 کو بند رہے گا۔ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ نے بھی 26 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا تھا۔پی ایس ایکس نے کہا کہ تمام ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز، عملے اور متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ عید میلاد النبیؐ (12 ربیع الاول) کے موقع پر 26 اگست 2026 کو بند رہے گی۔دریں اثنا وفاقی حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *