جے کے ایل ایف نے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کر دی

نیویارک: جے کے ایل ایف نارتھ امریکہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کو خط لکھ کر آزاد کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی JK-JAAC پر پابندی عائد کر دی ہے اور پرامن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شذیب خان جاں بحق جبکہ JK-JAAC کے رہنما عمر نذیر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

جے کے ایل ایف نے JK-JAAC پر عائد پابندی فوری ختم کرنے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرانے، آزاد کشمیر میں انتخابی اصلاحات لانے اور JK-JAAC، حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان کے درمیان مذاکرات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *