بجٹ میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش، حکومت معاشی استحکام کیلئے پرعزم

کمالیہ: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عوام پر کم سے کم مالی بوجھ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کے بجائے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے اور قواعد پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر خزانہ کے مطابق حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھی کوششیں کر رہی ہے اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے اور زرعی ترقی سے برآمدات میں بھی بہتری آئے گی۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *