امریکہ نے ٹرمپ اور فیلڈ مارشل رابطے کی تصدیق کر دی

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکہ نے ایران جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کو ششون کی تصدیق کر دی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کرتے ہو ئےترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے، امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا، قیاس آرائی کو اُس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کیں۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، فریقین کے رضامند ہونے کی صورت میں پاکستان میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیراعظم، عالمی سطح پر تنازع کے حل کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *