امریکہ اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی ایوی ایشن ڈیل

نیویارک ( نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا ہے کہ چین نے امریکی کمپنی بوئنگ سے 200 طیارے خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’چین نے پہلے 150 طیاروں کا آرڈر دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 200 ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ’ایک چیز جس پر آج اتفاق ہوا وہ یہ ہے کہ وہ (چین) 200 طیارے آرڈر کرے گا۔ بوئنگ کو 150 طیاروں کی امید تھی لیکن انہیں 200 کا آڈر مل گیا۔اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ بیجنگ میں ٹرمپ کے دورے کے دوران بوئنگ کو بڑے آرڈر کی توقع ہے۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *