آپریشن سیندور میں ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، پاکستان جیسی آزادی نہیں تھی

بھارتی سی ڈی ایس کا اعترافی بیان

پاک وطن رپورٹ
نئی دہلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایک حساس اجلاس میں اپنا اعترافی بیان دیا ہے جس میں انہوں نے آپریشن سیندور میں بدترین شکست کا بالواسطہ اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہ آپریشنل آزادی حاصل نہیں تھی جو پاکستان کی افواج کو فیصلہ کرنے میں حاصل ہے۔
جنرل انیل چوہان نے اپنے اس بیان میں کہا کہ “ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، ہمیں اتنی آزادی حاصل نہیں تھی جتنی پاکستان کی فوج کو فیصلے کرنے کے لیے حاصل ہے، اسی لیے ہم کامیاب نہیں ہو سکے۔” یہ بیان بھارتی فوجی قیادت کی طرف سے پہلی بار اتنے برملا طور پر آپریشنل ناکامی کا اعتراف ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی اعتماد سے محروم باڈی لینگویج اور لڑکھڑاتی آواز نے شکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی۔ آپریشن سیندور میں ہزیمت چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ “آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلے سیندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے”۔
بھارتی چیف آف سٹاف نے شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرایا اور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیا، جو کہ ہرگز حقیقت پسندانہ مؤقف نہیں ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا اپنی خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا، دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے ۔
ماہرین کے مطابق بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج میں مؤثر ہم آہنگی کا فقدان ہی آپریشن سیندور میں بدترین شکست کی بنیادی وجہ تھی۔ یہی وہ عنصر ہے جس نے بھارتی فوج کو کارروائی کے دوران مناسب فیصلے کرنے سے روک رکھا تھا ۔
جنرل انیل چوہان کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں فوجی قیادت کو سیاسی رہنماؤں کی طرف سے فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی نہیں دی جاتی، جبکہ پاکستان کی افواج کو آپریشنل معاملوں میں مکمل آزادی حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان ہر ممکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عالمی دفاعی ماہرین کا تجزیہ ہے ماضی کی شکست سے کوئی سبق نہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے سیندور کی بات دراصل اس امر کی غمازی ہے کہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان بیانات سے واضح ہے کہ بھارت نے آپریشن سیندور کی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا اسے صرف شکست کا صدمہ ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس لیے اس نوعیت کے بیانات خود کو اہم ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہیں اور یہ بھی ظاہر ہے کہ آپریشن سیندور کی شکست سے بھارت نے کوئی سبق نہیں سیکھا کیونکہ اب کسی بھی مہم جوئی کا جواب پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت، موثر اور فیصلہ کن ہوگا ۔
ماضی کی شکست بھلا کر نئی مہم جوئی کا خواب د0یکھنے والے بھارتی چیف آف اسٹاف کے اعترافی بیان نے عسکری کمزوریاں بے نقاب کر دیں ہیں۔ ماضی کی شکست بھلا کر نئی مہم جوئی کا خواب دیکھنے والی بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستان کی فوج ہر جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔
بھارتی سی ڈی ایس کا یہ اعترافی بیان بھارتی فوجی قیادت کی پوری عسکری ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت میں فوجی قیادت کو سیاسی رہنماؤں کی طرف سے مکمل آزادی نہیں دی جاتی، جبکہ پاکستان کی افواج کو فیصلہ کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے۔ یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ آپریشن سیندور میں بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *