آزاد کشمیر الیکشن کے پہلے مرحلے میں ن لیگ نے میدان مار لیا

میرپور( نمائندہ پاک وطن) آزادکشمیر انتخابات کے پہلا مرحلے میں ن لیگ نے میدان مارلیا، 9 نشستوں کے ساتھ ن لیگ نے یہ مرحلہ اپنے نام کر لیا جبکہ پیپلزپارٹی 4 نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکی ،میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں۔ موصول نتائج کےمطابق مسلم لیگ ن نے 9 پیپلزپارٹی نے 4 نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی،مسلم لیگ ن کے امیدوارحلقہ ایل اے ون سےاظہرصادق،ایل اےفورسےچوہدری رخسار،ایل اےسیون سے چوہدری طارق فاروق ،ایل اے 5 برنالہ سے مسلم لیگ ن کے وقاراحمد نور اورایل اے نائن سےعمیرنعیم کامیاب قرار پائے۔ پیپلزپارٹی کے قاسم مجید نے حلقہ ایل اے ٹو، یاسر سلطان نے ایل اے تھری جبکہ چوہدری یاسین نے ایل اے ٹین کوٹلی سے کامیابی حاصل کی، ایل اے ٹین کوٹلی وہی حلقہ ہے جہاں مسلم لیگ ن نے انتخابات سے قبل دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، ،حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3، حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 1 میرپور 1کےتمام 139 پولنگ اسٹیشنز کےغیرحتمی اورغیرسرکاری نتیجے کےمطابق مسلم ليگ(ن) کے اظہرصادق 15427 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے،پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنزکا غیرحتمی اورغیرسرکاری نتیجہ آگیا اوریہاں پاکستان پیپلز پارٹی کےقاسم مجید نے 12904 ووٹ لےکر میدان مارلیا،جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری وغیرحتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر جیت گئےہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 5 برنالہ کے تمام 176پولنگ کےغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کےمطابق مسلم لیگ ن کے وقاراحمد نور 30259 ووٹ لیکرجیت گئے، پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 29574 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔
حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 25100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1کےتمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے جس کےمطابق پیپلزپارٹی کے ظفر اقبال ملک 19535 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئےجبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11966 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے اور یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم ووٹ 31080 لے کر جیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28509 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 10 کوٹلی سےمکمل غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کےمطابق پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین نے کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار فتح محمود حسن کو شکست دی۔
حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے تمام 206 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 26190 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 21751 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنےآگئےجس کے مطابق ن لیگ کے محمد ریاست خان 35168 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئےجبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 30320 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 193 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21 ہزار 856 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے نثار انصار ابدالی 15 ہزار 859 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نےکہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیرمیں انتخابی عمل کا پہلامرحلہ آزادانہ اورشفاف طریقےسےمکمل ہوا،تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔انکا کہنا ہےکہ لوگوں نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، سماہنی میں پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو گرفتار کیا گیا

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *