واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں ٹیرف پر کوئی بات نہیں ہوئی تاہم اب تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، اور چینی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کی دوپہر ان سوالات پر ٹرمپ کے بیانات کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ایک اہم سربراہی ملاقات کے دوران ٹیرف کے معاملے کو زیرِ بحث نہیں لایا واشنگٹن واپسی پر، جہاں انہوں نے چین کے ساتھ کیے گئے اپنے بقول ’’شاندار تجارتی معاہدوں‘‘ کا ذکر کیا، ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق کہا: ’’ہم نے اس پر بات نہیں کی… یہ موضوع اٹھایا ہی نہیں گیا۔‘‘دونوں رہنماؤں سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ گزشتہ اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والی اپنی ملاقات کے دوران طے پانے والی ایک سالہ ٹیرف جنگ بندی میں توسیع پر گفتگو کریں گے۔
یہ عارضی جنگ بندی ایک شدید تجارتی تنازع کے بعد سامنے آئی تھی، جس میں متعدد اشیاء پر ٹیرف 100 فیصد سے بھی تجاوز کر گئے تھے۔ٹرمپ اس ہفتے کے آغاز میں بیجنگ پہنچے تھے، جہاں وہ زرعی شعبہ، ہوابازی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے کرنے کے خواہاں تھے۔ پہلے روز کی ملاقات کے بعد ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد دینے، بوئنگ طیارے خریدنے اور امریکی تیل و سویا بین درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Leave a Reply