اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی پوسٹ کے کیپشن میں “سنگل” لکھنے کے بعد ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔
آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں تاہم مداحوں کی توجہ ان کی تصاویر سے زیادہ پوسٹ کے کیپشن “سنگل” پر مرکوز رہی۔
آئمہ بیگ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا گلوکارہ اپنے شوہر زین احمد سے الگ ہوگئی ہیں یا دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے

Leave a Reply