شاہد خاقان عباسی نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے الیکشن کمیشن پہنچ گئے

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔

شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویز فراہم کر دی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرا رہے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *