اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار،حماس کے جائز مطالبات ماننے سے انکار

 اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی دباؤ پر حماس کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی دباؤ پر حماس کے مطالبات نہیں مانیں گے۔اسرائیل غزہ میں یرغمالی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حماس کے انتہائی مطالبات ماننے کے لیے تیار نہیں۔ یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی پر راضی نہیں ہوں گے۔ 

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *