عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا،اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی،اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران ،محکمہ موسمیات اور سپارکو حکام شریک ہونگے۔

رویت ہلال کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یانہ آنے کا اعلان کرینگے۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *