بجلی کے ترسیلی نظام خصوصاً این ٹی ڈی سی کی تنظیمِ نو کی اصولی منظوری دیدی گئی

بجلی کےترسیلی نظام خصوصاً این ٹی ڈی سی کی تنظیمِ نو کی اصولی منظوری  دیدی گئی۔

وزیرِاعظم کی زیرِصدارت جائزہ اجلاس میں ترسیلی نظام اورتقسیم کارکمپنیوں کے حوالےسےبڑےفیصلےکئےگئے،شہبازشریف نے پاورسیکٹر میں اصلاحات کا نفاذ یقینی بنانے کیلئےوزیرِاعظم آفس میں خصوصی سیل قائم بھی کردیا،جو تنظیم نو اور اصلاحات کے عمل کی نگرانی کرےگا۔

اجلاس میں وزیراعظم نےکہا حکومتی محکموں میں مؤثر سزا اور جزا کےنظام کےبغیر اصلاحات ممکن نہیں،صنعتی شعبےکوکم نرخ پربجلی فراہمی کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیاجائے،وزیراعظم نےکہا ہرماہ بجلی شعبےکی اصلاحات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس کی صدارت وہ خود کریں گے۔

وزیراعظم نےسفارشات کو حتمی شکل دینے اوراصلاحات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی،کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں سےمتعلق منصوبے اورکم آمدنی والے صارفین کو فراہمی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے ۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *