رفح پر بمباری سے معاہدہ خطرے میں آسکتا ہے، اردن

اردن کے وزیر خارجہ ایمن السفادی نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم رفح پر بمباری کرکے جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم حقیقی طور پر کوئی ڈیل چاہتے ہیں تو وہ اس پیشکش پر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔

ادھر تل ابیب میں اسرائیلی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب ہائی وے بند کر دی۔ مظاہرین نے حکومت سے جنگ بندی ڈیل قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں فلسطینی شہری ممکنہ جنگی بندی کی خبر پر سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر رفح میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *