رانا تنویر اور چوہدری شافع حسین کی اہم ملاقات، کینیڈا کے ساتھ تجارت بڑھانے کا پلان

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ورلڈ ٹریڈ ڈیولپرز انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رانا محمد تنویر نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کینیڈا گیٹ وے ایکسپو اور لائف اسٹائل ایکسپو بزنس اینڈ انوسٹرز کانفرنس 2026 میں پنجاب کی شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے پاکستان اور کینیڈا کے مابین دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے اور اقتصادی ترقی کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے مواقع پر بھی غور کیا۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *