اسلام آباد(محمد فیضان/ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کےدور حکومت میں قائم کی گئی نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے ادارے کو بند کرنے کی سفارش وزیراعظم کی کفایت شعاری کمیٹی نے کی تھی اس ادارے کو بنانے کا مقصد ملک بھر میں کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینا تھا۔ اس فیصلے سے پا کستان کے سرکاری خزانے اور نجی شعبے اور مالیاتی اداروں (کمرشل بینکوں ) کے ارتبوں روپے ڈوب جا نے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے اسی تصور پرمبنی ایک نیا پراجیکٹ کچھ مہنیے پہلے نئے نام کے ساتھ شروع کیا ہےخیال رہے کہ اسلام آباد ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عمران خان دور میں ہزاروں رہائشی یونٹس مختلف ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر تعمیر کیے گئے تھے مگر اپریل 2022 کے بعد حکومت جانے کے بعد کام مکمل رک گیا تھا قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نجی کمرشل بینکوں نے جون 2022 تک ہاؤسنگ فنانس کے لیے 120 ارب روپے کے قرضے بھی جاری کیے، جو ایک تاریخی پیش رفت تھی، تاہم یہ پروگرام نگران حکومت کے دوران معطل کر دیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ بائیس ہزار گھر بنائے جانے تھے جن میں سے 20 ہزاریو نٹس(گھر) تعمیر کر لیے گئے اس میں سے حکومت کے شراکت کے ساتھ 27 ہزار گھر تعمیر کیے جانے تھے جبکہ میرا گھر میرا پاکستان سکیم کے تحت 31 ہزار گھر تعمیر کیے جانے تھے ورکررز ویلفیئر فنڈ کے ساتھ مل کر 3500،اور سی ڈی اے اور فیڈرل گورننمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی کے ساتھ مل کر 26000ہزار گھروں کی تعمیر کرنا تھی عمران خان کا دور ختم ہونے کے بعد جب وزیراعظم نے کفایت شعاری کے اقدامات اٹھائے تو یہ معاملہ وزیراعظم کی کفایت شعاری کمیٹی کو بھجوا دیا گیا جس نے اس اتھارٹی کو بند کرنے سفارش کی اور اض وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے اس ادارے کی گاڑیاں وزیراعظم افس کے حوالے کر دی گئیں ہیں جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے
شہباز حکومت نے نئے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بند کر دی!

Leave a Reply