نیویارک- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ تنازعات سفارتکاری میں تاخیر اور مکالمے کی نفی سے پیدا ہوتے ہیں، اس لیے اقوام متحدہ کو ردعمل کے بجائے روک تھام پر توجہ دینی چاہیے۔
1 جون 2026 کو جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ثالثی کو بحران کے انتظام کے بجائے تنازعات کی روک تھام کا اصول بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ثالثی بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور حق خودارادیت پر مبنی ہو، اور طویل تنازعات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیے جائیں۔
سفیر نے مشرق وسطیٰ بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران، خلیجی ممالک اور امریکہ سے تعلقات استعمال کرتے ہوئے امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Reply