اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعہ 5 جون کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔ یہ بات بدھ کو ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو شام 5 بجے جبکہ سینیٹ اجلاس 5 جون کو شام 6 بجے ہوگا۔یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے وزارتِ خزانہ کے ٹیکس پالیسی یونٹ اور وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی تھی کہ وفاقی بجٹ 2026-27 محض قلیل مدتی معاشی استحکام تک محدود نہ رہے بلکہ اسے پائیدار اقتصادی اصلاحات، مالی شفافیت، بہتر طرزِ حکمرانی اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بنایا جائے۔
صدر زرداری نے 5 جون کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی منظوری دے دی

Leave a Reply