اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کے منفی اثرات کے باعث ایک ہفتے کے دوران 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 14.52 فیصد پر جا پہنچی۔وفاقی دارلحکومت میں دودھ 260روپے اور دہی 280روپے کلو ہوگیا ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔
ایک ہفتے میں 23 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ صرف 9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر 22 فیصد سے زائد ، پیاز 3 اور گندم کا آٹا تقریباً 5 فیصد مہنگا ہو ا۔ کیلے تقریباً 2 فیصد مہنگے ہوئے، تازہ دودھ، چینی، آلو اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں دوسری طرف ایک ہفتے میں چکن 6.34 فیصد اور انڈے 3.83 فیصد سستے ہوئے ۔ ایل پی جی کی قیمت میں 0.23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سالانہ بنیادوں پر گندم کا آٹا 57 فیصد سے زائد جبکہ پیٹرول 64 اور ڈیزل 61 فیصد تک مہنگا ہوا۔

Leave a Reply