8 بجے دکانیں بند نہیں کریں گے، تاجروں کا دوٹوک مؤقف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر کے تاجروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومتی لاک ڈاون کے خلاف 14مئی کو پاکستان بھر احتجاج کا اعلان کردیا ہے آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کو تاجر دوست سمجھا جاتا تھا لیکن تاجروں کی جتنی تذلیل ان کی موجودہ حکومت میں ہوئی ہے۔ پہلے کبھی نہ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 14 مئی کو پاکستان بھر کے تاجر ہر ضلع ہر تحصیل میں لاک ڈاؤن ختم کرانے کے لیے سہہ پہر تین بجے احتجاج کریں گے۔اسلام آباد کے تاجر اپنی دکانیں 2 بجے سے شام 5 بجے تک بند کر کے اپنے حقوق کے حصول کے لئے آب پارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کریں گے۔تاجر 14 مئی کے بعد 8 بجے دکانیں کسی صورت بند نہیں کریں گے۔ اگر انتظامیہ نے زبردستی کی تو ڈی چوک میں احتجاج کریں گے انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل کی کہ ایف بی آر کے اہلکار پاک فوج کی وردی میں تاجروں کو خوف زدہ کرتے ہیں۔ تاجر پاک فوج کی انتہا کی عزت کرتے ہیں لیکن ایف بی آر والے خاکی وردی کا غیر قانونی استعمال کرتے ہیں ۔ انہیں فوج کی طرز کی خاکی وردی استعمال کرنے سے روکا جائے۔

اجلاس سے خالد چوہدری۔ یوسف راجپوت۔ شہزاد عباسی احمد خان – سید عامر بخاری۔ ظفر گجر۔ رانا محمد حسین۔ الطاف شاہ ۔ وسیم عباسی۔ وحید چیمه ۔راجہ ذوالفقار- شفیق عباسی – ریاض خان – زا ہد خان . ظاہر عباسی۔ صفدر عباسی ، راجہ زاہد دھنیال۔صابر اعوان – دوست محمد۔ شاہد عباسی -عاطف مغل – نعمان احمد۔ فصیح احمد خان – مہر الله داد. یا سر عباسی – وقاص ستی – نفیس احمد اور دیگر بے شمار نمائندوں نے خطاب کیا اور 14 مئی کے احتجاج میں بھر پور شرکت اور 2 سے 5 بجے تک شٹر ڈاؤن کر کے آب پارہ چوک میں مظاہرہ کرنے کے فیصلے کی تائید کی

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *