6.3 شدت کا زلزلہ! کیا یہ کسی بڑے خطرے کا اشارہ ہے؟

اسلام آباد: جمعہ اور ہفتے  کی درمیانی  رات پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

یہ زلزلہ رات 9 بج کر 13 منٹ پر آیا، جس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے پہاڑی علاقے میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 190 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مظفرآباد، اسکردو سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کا علاقہ ٹیکٹونک پلیٹس کے سنگم پر واقع ہے، جس کی وجہ سے یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *