این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) این سی سی آئی اے کے سوال نامہ پر قومی کرکٹر محمد رضوان نے جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا کہ آج تک نہیں بتایا گیا کہ مجھے کس آن لائین جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اینٹی کرپشن یونٹ کرکٹرز کی کرپشن کا متعلقہ فورم ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کا جواب میں کہناتھا کہ بطور کرکٹر میں نے اپنی اہلیت کے مطابق پاکستانی ٹیم کی خدمت کی، آج تک نہیں بتایا گیا کہ مجھے کس آن لائین جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے،نہ ہی مجھے متعلقہ وقوعہ اور اس میں میرے کردار کے بارے میں بتایا، پیشی کے دوران میں نے متعدد بار اپنے پر لگائے گئے الزامات کی تفصلات طلب کیں، پوچھنے پر بھی میرے پر لگے الزامات سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

محمدرضوان کا کہناتھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اینٹی کرپشن یونٹ کرکٹرز کی کرپشن کا متعلقہ فورم ہے، موجودہ کرکٹر ہونے کے باوجود میرے پر لگائے گئے الزامات آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ نہیں کیئے گئے، این سی سی آئی اے کا ایسے کیس کی انکوائری کرنا سمجھ سے باہر ہے،ایسی کسی شکایت پر تحقیقات، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا استحقاق ہے، مجھے میرے پر لگائے جانے والے الزامات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ میں انکوائری کا حصہ بن سکوں، اگر مجھ پر کوئی ایسے الزام ہیں تو معاملہ کو فوری اے سی یو کو بھجوایا جائے۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *