عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آبنائے ہرمز سے متعلق بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 83.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی اضافے کے ساتھ 77.93 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔ رپورٹس کے مطابق ایران، عمان کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے نئے قواعد پر غور کر رہا ہے ،قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں پر کارگو کی مالیت کا 20 فیصد تک جرمانہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ان مجوزہ اقدامات نے عالمی توانائی منڈی میں خدشات کو بڑھا دیا ہے کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے اہم بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے۔ ادھر ایران اور عمان کے درمیان ممکنہ ٹرانزٹ معاہدہ پر بھی بات چیت جاری ہے، تاہم صنعت سے وابستہ ماہرین کا کہنہ ہے کہ امریکی پابندیوں اور انشورنس سے متعلق پچیدگیوں کے باعث کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد آسان نہیں ہو گا۔ دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے دعوی کیا ہے کہ مارب اور حضرموت میں صعودی تنسیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ سکتی ہے۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *