سونا چاندی مہنگے ہو گئے

 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سونا چاندی کو پر لگ گئے عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے سے 4068 ڈالر فی اونس کا ہوگیا بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4700 روپے کے اضافے سے4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 219 روپے کے اضافے سے 6396 روپے ہوگئی۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *