آزاد کشمیر: چار روپوش رہنماؤں کی تلاش، انعام مقرر

مظفر آباد ( نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کی حکومت نے منگل کو کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے چار روپوش رہنماؤں کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران اور امان کشمیری کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تاہم ان کی عدم گرفتاری کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا کہ ان افراد کی گرفتاری یا درست نشاندہی کرنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ ایس ایس پی ریاض مغل نے گرفتاری کے لیے انعام کے نوٹیفکیشن کی تصدیق کی ہے۔مطلوب افراد کون ہیں؟دارالحکومت مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے شوکت نواز میر ایک تاجر ہیں اور بک ڈپو چلاتے ہیں۔

وہ مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔وہ 2022 میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک ہوئے اور بعد ازاں مظفرآباد ڈویژن میں اس کے اہم رہنماؤں میں شمار ہونے لگے۔ ماضی میں مظفرآباد میں ہونے والے بڑے احتجاجی مظاہروں کی قیادت بھی وہ کرتے رہے ہیں۔ عمر نذیر کشمیری کا تعلق ضلع راولاکوٹ سے ہے اور وہ انجمن تاجران راولاکوٹ کے سینیئر نائب صدر ہیں۔ وہ جے اے اے سی کے تحت راولاکوٹ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کے ساتھ ساتھ ہائی پاور کمیٹی کے ساتھ مذاکرات میں بھی شریک رہے۔ پولیس کے مطابق عمر نذیر کشمیری تین روز قبل کھائی گلہ کے مقام پر ہونے والے ایک تصادم میں شدید زخمی ہوئے تھے اور اس وقت سے روپوش ہیں۔

خبر شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *