کاکول فٹنس کیمپ پر پاکستانی کھلاڑیوں کی رائے سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس طرح کا یہ میرا تیسرا کیمپ تھا، جب بھی آئے کچھ سیکھ کر گئے، اس کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا۔

بابر اعظم نے کہا کہ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی، میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا کہ سطح سمندر سے بلندی کی وجہ سے یہ کیمپ سخت تھا لیکن اس کا فائدہ بھی ہوا ہے، پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کا منفرد تجربہ تھا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ فٹنس کیمپ بہت ضروری تھا، کھلاڑی جتنے زیادہ فٹ ہوں گے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

شاداب خان نے کہا ہے کہ کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھرپور موقع ملا۔

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *